Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری لت کا انجام

لندن .... حادثاتی اموات میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کی غرض سے مقامی عدالت میں زیر سماعت آنے والے معاملے سے پتہ چلا ہے کہ چند ماہ قبل حادثاتی موت کا شکار ہونے والا جوڑا نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیوراٹ موراٹ نامی 27سالہ نوجوان اپنی دوست جارجینا لےپرووسٹ کے ساتھ اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں دوسست کی شادی کی تقریب میں گیا تھا اور وہاں سے واپس آرہا تھا مگر اس نے مقررہ حد سے کہیں زیادہ شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ گاڑی کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور کار دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ رات گیارہ بجے پیش آنے والے حادثے کے وقت موراٹ نے اپنی دوست کو بھی ساتھ والی سیٹ پر بٹھا رکھا تھا۔ سردی کی وجہ سے راستہ سنسان تھا اسلئے کوئی اورگاڑی اس حادثے میں ملوث نہیں پائی گئی۔ بعد میں ہلاک شدگان کی لاشوں کا جب پوسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلاکہ موراٹ نے مقررہ حد سے ڈھائی گنا زیادہ شراب پی ہوئی تھی اور ساتھ میں حشیش کا استعمال بھی کیا تھا۔

شیئر: