Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار کا بچہ بچہ ہوگا میرا محافظ، لالو

پٹنہ۔۔۔۔آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے سیکیورٹی میں کمی کئے جانے کے سلسلے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر نریندر مودی سوچتے ہیں کہ میں ڈرتا ہوں تو یہ سراسر غلط ہے۔ بہار کے سبھی لوگ اور بچہ بچہ میری حفاظت کریگا۔ لالو یادو نے کہا کہ تیج پرتاپ یادو کے بیان کی وہ پروانہیں کرتے ۔ انہوں نے تیج پرتاپ یادو کو سمجھایا کہ ابھی تمہارا باپ نوجوان ہے، ایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔ لالو نے تیج پرتاپ کے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بیٹے کو جب معلوم ہوگا کہ باپ کیخلاف سازش ہورہی ہے تو اسکا خون کھولے گا ۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ملک میں 3بڑے رہنماؤں سمیت 8وی آئی پی کے حفاظتی دستے کو کم کیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی سیکیورٹی زیڈ پلس کو ہٹایا گیا ساتھ ہی ان کی سیکیورٹی پر تعینات این ایس جی کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بہار کے راجیہ سبھا ایم پی شرد یادو، مرکزی وزیر مملکت ہری بھائی چودھری، جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری ، دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ ، سابق چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی، سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ٹی ایس ٹھاکرکی بھی سیکیورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔

شیئر: