Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں دواﺅں کا بحران؟

ابہا.... عسیر ریجن کے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ ہمارے یہاں دواﺅں کی قلت ہے۔ محکمہ صحت عسیر کے ترجمان عبدالعزیز آل شایع نے واضح کیا کہ 93.5فیصد دوائیں مہیا ہیں۔ دواﺅں کی فراہمی کا یہ تناسب ایک ہفتے سے دوسرے ہفتے بدلتا رہتا ہے۔ ایک ہفتہ ایسا بھی ہوا ہے کہ دواﺅںکا تناسب ہیلتھ سینٹرز میں75.34فیصد تھا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ عسیر ریجن میں دواﺅں کا تناسب 17فیصد تک آگیا تھا۔ ترجمان نے اعتراف کیا کہ صحت مراکز اور اسپتالوں میں بعض دواﺅں کا مسئلہ ہے البتہ لاعلاج امراض کی تمام دوائیں عسیر ریجن میں وافر مقدار میں مہیا ہیں۔
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں