Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کی تحقیقات پر چینی جنرل کی خو دکشی

بیجنگ۔۔۔چین کے صدر شی جن پنگ کی کرپشن کے خلاف مہم کی زد میں آنے والے ایک چینی جنرل نے اپنے خلاف ہونے والے کرپشن کی تفتیش کے پیش نظرخودکشی کرلی۔ سینٹرل ملٹری کمیشن کے رکن زینگ یانگ کے خلاف سزا پانے والے سابق فوجی افسران سے تعلق کے حوالے سے تفتیش ہورہی تھی جس کے نتیجے میں انھوں نے دارالحکومت بیجنگ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والے 66 سالہ زینگ اس سے قبل ریاست کے ملٹری کمیشن کے سیاسی شعبے کے سربراہ تھے اور کانگریس سے قبل وہ کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل ملٹری کمیشن کا حصہ تھے۔زینگ نے کھلم کھلا ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور قانون کو توڑا جبکہ انکے بارے میں رشوت لینے کا شک تھا اور وہ ایسے اثاثوں کے مالک تھے جن کی وضاحت نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:چین میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

شیئر: