Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فوج لداخ میں داخل، طیارے کی لینڈنگ

نئی دہلی ..... چینی فوج نے لداخ میں داخل ہوکردیہی ترقی کے پروگرام کے تحت بننے والی آبپاشی کی نہر کی تعمیر رکوا دی ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں لیہ سے 250 کلو میٹر مشرق میں ڈیمچوک میں ہوا ۔55چینی فوجی وہاں پہنچے اور کام رکوا دیا۔ فوری طور پر 70ہندوستانی فوجیوں کو وہاں بھیجا گیا جنہوں نے چینی فوج کی پیشقدمی روک دی۔فوجی ذرائع نے چینی فوج کے داخلے کی تردید کی ہے۔ معاملے کو بات چیت کے ذریعے طے کیا جارہا ہے۔واضح رہے اسی دوران ہندوستانی فضائیہ کے سی 17گلوب ماسٹر طیارے نے چین کی سرحد کے قریب پرواز کی اور وہ لداخ میں لینڈ کر گیا۔ یہ ایئرپورٹ سرحد سے محض29کلو میٹر دور ہے۔ یہ طیارہ صرف 4200فٹ کے رقبے پر اترا ہے جس سے فضائیہ کی مہارت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ہندوستانی ریاست ارونا چل پردیش کے شہر مچوکا میں اس طیارے کے اترنے کے بعد ہند ، چین تنازع میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ یہ بات بھی اب واضح ہوگئی کہ اتنی بلندی پر طیارے کی لینڈنگ کے بعد ہند بڑی تیزی سے اپنے جوان اور اسلحہ ایسے علاقوں میں پہنچانے کے قابل ہوچکا ہے۔لداح اور ارونا چل پردیش، چین سے انتہائی قریب ہے جہاں چین کی فوجیں بذریعہ طیارہ چند سیکنڈ میں پہنچ سکتی ہیں۔ 

شیئر: