Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام محفل سیرت

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ سیرت النبی کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ سے خصوصی طور پرآئے ہوئے معروف مذہبی اسکالرشیخ محمد صادق الازہری نے آقائے دو جہاں کے حوالے سے انتہائی فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم کی نگاہِ نبوت قیامت تک ہونے والے عروج و زوال کو دیکھ رہی تھی چنانچہ سر زمین ہند سے ٹھنڈی ہوا آنے کا مژدہ سنایا۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 تقریب کا آغاز نقیب محفل میاں وسیم سجاد اور میاں محمد آصف نے تلاوت قرآنِ حکیم سے کیا جس کی سعادت حافظ عبدالرشید نے حاصل کی اورشاہد منہاس نے آیاتِ مبارکہ کا اردو ترجمہ پیش کیا۔ ثنا خواناں ِ مصطفی   رضوان بھٹی، آفتاب گوندل اور وقاص صفدر پیارا نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ عطا الہی نے عربی نعت شریف کو پروجیکٹر اسکرین پر نہایت منفرد انداز میں پیش کیا۔ ہونہار طالبِ علم ہارون رشید نے انگریزی زبان میں حضور نبی کریم کی سیرت بارے گفتگو کی۔ معروف شاعر خضر حیات خضر، قاضی فضل عثمان اور کاشف کمال نے بارگاہِ رسالت مآب میں نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔
کویت کی سرکاری خبریں اور تارکین سے متعلق قوانین سے آگاہی کے لئے یہاں کلک کریں
 تقریب میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے منور حسین شاہ جماعتی نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے مشن اور بیداری شعور کی عملی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو پیغام دیا کہ آج بھی اگر ہم متحد ہو جائیں اور نبی آخر الزمان کی سیرت اور کردار کو اپنا لیں تو دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کویت: یکم دسمبر کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا
 پاکستان عوامی سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی اور صدر سید جعفر صمدانی  ایڈووکیٹ نے شرکائے محفل، انتظامیہ ار تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام، پاکستان، عوام اور بیداری شعور کے مشن کو عملی طور پر ترویج دیتے رہے ہیں اور ان شاء اللہ یہ سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرِ عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے‘‘ پاکستان وہی ہے، پاکستان وہی ہے۔ محفل کا اختتام پُر تکلف عشائیے سے ہوا۔
 

شیئر: