نجی شعبے میں سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے شعبے میں 60 فیصد سعودائزیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ان نجی کمپنیوں پر لاگو ہوگا جہاں تین یا اس سے زیادہ غیرملکی کام کرتے ہیں۔ سعودی کارکنوں کےلیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 5500 ریال مقرر کی گئی ہے۔
جن شعبوں میں سعودی کارکنوں کے لیے 60 فیصد کا تناسب مقرر کیا گیا، ان میں مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ایڈورٹائزنگ سیکرٹری، ایڈورٹائزنگ ڈائریکٹر، گرافک ڈیزائنر، پبلک ریلیشنز سپیشلسٹ، ایڈورٹائزنگ سپیشلسٹ، مارکیٹنگ سپیشلسٹ، پبلک ریلیشن منیجر اور فوٹوگرافر شامل ہیں۔
وزارت نے سیلز کے شعبے میں بھی 60 فیصد سعودائزیشن کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں ڈائریکٹر سیلز، ریٹیل سیلز مین، ہول سیل سیلز مین، سیلز سپیشلسٹ، کمرشل سپیشلسٹ، آئی ٹی سیلز سپیشلسٹ شامل ہیں۔
سعودی کارکنوں کےلیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 5500 ریال مقرر کی گئی ہے۔(فوٹو: عرب نیوز)
دونوں شعبوں کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اس دوران مطلوبہ شرح کے مطابق سعودی کارکنوں کو تعینات کرنا ضروری ہوگا۔
یہ اقدام وزارت کی جانب سے لیبر مارکیٹ میں قومی صلاحیتوں کی شرکت بڑھانے، سپیشلائزڈ پروفیشن میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے اور سعودی شہریوں کےلیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔