انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
پیر 19 جنوری 2026 18:32
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا (فوٹو: آئی سی سی)
زمبابوے میں جاری آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے 12ویں گروپ میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پیر کو ہرارا میں سکاٹ لینڈ کا 187 رنز کا ہدف پاکستان نے 43ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان 75 اور احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل سکاٹ لیںڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے علی حسن بلوچ 15، سامیر منہاس 28، عثمان خان 75، احمد حسین 47، رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان فرحان یوسف 18 اور حذیفہ احسن صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور مانو سراسوَت نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
سکاٹ لینڈ کی اننگز
سکاٹ لینڈ کی جانب سے تھامس نائٹ 37 اور فنلے جونز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ اولی جونز نے 30، مانو سراسوَت 25، روری گرانٹ 21، فنلے کارٹر 12، ایتھن ریمزے پانچ، تھیو رابنسن چار، میکس چیپلن دو، جیک ووڈہاؤس دو اور شلوک ٹھاکر نے ایک رنز بنایا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے چار، معین قمر نے تین، عبدالسبحان نے دو جبکہ محمد صائم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
