کراچی کے شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ کے واقعے کے بعد 60 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ان میں سے ایک دکاندار محمد رمضان اور ان کے بیٹے محمد شیراز بھی ہیں۔ ان کے اہلخانہ گذشتہ 34 گھنٹوں سے گل پلازہ کے باہر بیٹھے ہیں۔ محمد شیراز کے ماموں محمد انوار نے بتایا کہ ان کے بھانجے شیزاز کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ محمد انواز کے مطابق ان سے آخری بار رابطہ ہفتے کی رات 10 بجے ہوا تھا۔ اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کی ویڈیو