Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی جی!گجرات میں سب خوش ہیں تو ترقی کہاں ،لالو

پٹنہ۔۔۔۔۔گجرات اسمبلی انتخابات پر جاری سیاسی معرکے کے درمیان راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد نے وزیر اعظم مودی پر تنقیدکرتے ہوئے ان کے ’’وکاس کے ماڈل‘‘کو چیلنج کیا اور سوال کیا کہ انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں لن ترانیوں کے بجائے روزگار ، اسکول اور صحت جیسی سہولتیں فراہم کریں۔لالو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نانا، پرنانا، دادا ، دادی، چاچا، چاچی، جیسی فالتو اور بے سود بیان بازی کی بجائے مودی کیوں نہیں بتاتے کہ وہاں انہوں نے کتنے مکانات، روزگار اور اسکول و اسپتال تعمیر کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی !ملک کے عوام کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس( جی ایس ٹی) اور نوٹ بندی کے فوائد کے بارے میں بتائیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام مشکلات کا شکار ہیں مگر وزیر اعظم نے ان معاملات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

شیئر: