Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے تحت ’سعودی ڈارٹس ماسٹرز‘ چیمپیئن شپ، دو لاکھ ڈالر کا انعام

ڈارٹ تھرو اسپورٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے انعام کا اعلان کیا گیا ہے(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے ریاض سیزن کے تحت سعودی ڈارٹس ماسٹرز چیمپئن شپ 2026 کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آل الشیخ نے ڈارٹس تھرو سپورٹس کی تاریخ میں سب بڑے انعام کا اعلان کیا ہے جو کہ دولاکھ ڈالر کا ہو گا۔
چیمپئن شپ کا انعقاد بلیوارڈ سٹی میں 19 اور 20 جنوری کو ہو گا جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں پروفیشنل ڈارٹس ایسوسی ایشن (پی ڈی سی) کے آٹھ نامورکھلاڑیوں کا ایشیا کے معروف کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔
سعودی ڈارٹس ماسٹرز تھرو ٹورنامنٹ میں کامیابی سے نائن ڈارٹ سکور کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا جس میں ’ریاض سیزن‘ چیلنج کے تحت انعام کو دوگنا یعنی دولاکھ ڈالر کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا جس کے تحت کھلاڑی کو ہدف کے مرکز میں کامیابی سے نشانہ لگانے کے لیے ایک ہی ڈارٹ دیا جائے گا۔ا
ٹورنامنٹ میں موجودہ عالمی چیمپیئن ’لیوک لٹلر‘ جنہوں نے سال 2024 میں بحرین میں ورلڈ سیزیز کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، کے علاوہ تین مرتبہ کے عالمی چیمپیئن مائیکل وین گرفن، سابق عالمی چیمپیئن گیروین پرائس کے علاوہ دیگر ریکارڈ ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔

شیئر: