Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دنیا کی سب سے بڑی فور وہیل ریلی، حائل ریجن گنیز بک میں شامل

ریلی میں 501 گاڑیاں شریک تھیں جبکہ ٹریک 7 کلومیٹر طویل تھا (فوٹو: ایس پی اے)
حائل ریجن کو دنیا میں سب سے بڑی فور وہیل ریلی کامیابی سے منعقد کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ریلی حائل کے شمال مغرب میں واقع تاریخی علاقے توارن میں شروع کی گئی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق غیر ہموار صحرائی ٹریک کی لمبائی 7 کلو میٹر تھی جبکہ ریلی میں 501 فور وہیل گاڑیاں شریک ہوئیں۔
ریلی کا اہتمام سعودی ٹورازم اتھارٹی اور حائل ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ دیگر شرکا میں شاہ سلمان رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کلچر ہاؤس اور دیگر 14 سرکاری ادارے و سعودی فیڈریشن برائے آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل بھی شامل تھے۔
گنیز بک کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریلی میں تمام مقررہ شرائط اور معیار پر پوری توجہ دی گئی جس میں علاقے کے طویل ترین ناہموار ٹریک کی پابندی کی گئی جو عالمی ریکارڈ ہے۔

شیئر: