Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدمعاش اے ٹی ایم اکھاڑ لے گئے

نئی دہلی۔۔۔۔بنداپور تھانہ علاقے میں نصب بینک آف بڑودہ کے اے ٹی ایم کو بدمعاش اکھاڑ کر ساتھ لے گئے۔ اے ٹی ایم میں تقریباً3.50لاکھ روپے موجود تھے۔ واردات کے وقت اے ٹی ایم کے قریب کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔ اے ٹی ایم مشین کے سامنے میڈیکل اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس نے واردات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلیں۔فوٹیج کے مطابق 4بدمعاش آٹو رکشے سے اے ٹی ایم کے پاس آئے ۔ ایک کی جیکٹ پر نمبر درج ہے، دوسرے نے پولیس کی مشابہت اختیار کررکھی ہے ۔ موقع پاکر وہ اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور تقریباً10منٹ بعد اے ٹی ایم کو آٹو رکشے میں رکھ کر چلے گئے۔ فوٹیج میں آٹور کشے کا نمبر نظر آرہا ہے۔پولیس آٹو رکشے کے مالک کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

شیئر: