Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باڈی بلڈر خود کو مضبوط نہ سمجھیں

 لندن .... اگر آپ کے پٹھے مضبوط ہیں اور خود کو باڈی بلڈر سمجھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جسمانی طوربھی مضبوط ہیں۔ محققین کا کہناہے کہ جیسے ہی آپ ورزش کرنا بند کردیتے ہیں آپ کی وہ ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے جو آپ اپنے جسم کو بنانے کیلئے برسوں کرتے رہتے ہیں۔ مسی سپی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مختلف جائزوں کے بعد بتایا کہ آپ ہلکا وزن اٹھائیں یا بھاری آپ کے پٹھوں کے سائز میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ متعدد لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ جم جاکر اپنے پٹھے مضبوط بناتے رہے تو اس کے نتیجے میں وہ انتہائی قوی بن کر ابھریں گے لیکن جائزہ رپورٹوں کے مطابق بڑے اور مضبوط پٹھوں سے یہ رائے قائم نہیں کی جاسکتی کہ آپ بھاری وزن بھی اٹھالیں گے۔

شیئر: