Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کے الخرج پارک میں کیمپنگ، گھڑ سواری سمیت تفریح کی منفرد سرگرمیاں

ریاض ریجن میں الخرج میونسپلٹی نے 20 لاکھ مربع میٹر رقبے پر ’الخرج پارک‘ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ اقدام سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اوپن پارک کو علاقے کے قدرتی مناظر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پارک کو کمیونٹی کی ضروریات کے لیے مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سب سے نمایاں کیمپنگ ایریا شامل ہے، جہاں ریستوران اور موسم سرما میں آرام کے لیے ’ہاٹ سیٹنگ‘ بھی موجود ہیں۔
الخرج پارک میں بچوں کے لیے گھڑ سواری کا زون بھی ہے جہاں گھڑ سواری کی تربیت دینے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

فیملیز کے لیے تفریحی زون میں پکنک، باربی کیو اور کھانا پکانے کےلیے 45 مقامات مختص ہیں۔
میونسپلٹی نے اس زون میں سنہری ریت کو بچھا کر ایک خوبصورت ماحول تخلیق کیا ہے۔
دو لاکھ مربع میٹر کےعلاقے کو سیزنل پھولوں سے سجایا گیا ہے تاکہ وزیٹرز کو یہاں کے مقامی پھولوں اور نباتات سے آگاہی ہو سکے۔

الخرج میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ الخرج پارک ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا اور وزیٹرز یہاں آکر تفریح کے منفرد تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ اقدام معیار زندگی کو بڑھانے اور قدرتی مقامات کو ترقی دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

 

شیئر: