ریاض میں ’کلینیکل ریسرچ ٹرانسفارمیشن فیوچر آؤٹ لک 2026‘ کانفرنس
کانفرنس میں شمالی امریکہ، یورپ اور مملکت معروف ماہرین شریک ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ریاض میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے’کلینیکل ریسرچ ٹرانسفارمیشن فیوچر آؤٹ لک 2026‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کا مقصد سعودی عرب کے کلینیکل تحقیقاتی نظام کو ترقی دینا، سائنسی تحقیق اور طبی عمل کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، جدید اور انقلابی علاج کی تیاری کو تیز کرنا اور مملکت کی طبی اختراعات کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
کانفرنس میں شمالی امریکہ، یورپ کے علاوہ اندرو مملکت سے تعلق رکھنے والے کلینیکل تحقیق، بائیوٹیکنالوجی اور صحت کی اختراعات کے ممتاز و معروف ماہرین شریک ہیں۔
کانفرنس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا جو تحقیق اور نگرانی کے عمل کو موثر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سعودی عرب میں تحقیقی شعبہ بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ،جس کی وجہ سے بائیوٹیکنالوجی اور طبی ایجادات میں تیز رفتار پیش رفت ہو رہی ہے۔
خیال رہے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کو سال 2025 میں دنیا کے 250 بہترین تعلیمی اور میڈیکل سینٹرز میں مشرق وسطی اور افریقہ میں پہلے جبکہ عالمی سطح پر 15ویں نمبر پر شمار کیا جا چکا ہے۔
