Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولن تحریک کو فی الحال دہشتگرد قرار نہیں دے سکتے، یورپی یونین

برسلز ۔۔۔  یورپی یونین نے ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کو فی الحال دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونین کے انسداد دہشتگردی کے رابطہ کار گیلس دے کیرشوف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو چاہیے کو وہ اس حوالے سے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔ واضح رہے کہ ترک حکومت گولن تحریک پر گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کرتی ہے تاہم امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی گزرانے والے فتح اللہ گولن ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
 

شیئر: