بہترین تصویر اور رپورٹ: سعودی خبر رساں ایجنسی کے لیے دو بین الاقوامی ایوارڈ
اعزازات ایس پی اے کی پروفیشنل اور جدید میڈیا کوریج کا اعتراف ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے دو کیٹیگریز میں بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ ’بہترین تصویری رپورٹ‘ اور ’بہترین تصویر‘ کی کیٹیگری میں اعزازات حاصل کیے۔
ماسکو میں آرگنائزیشن آف ایشیا پسیفک نیوز ایجنسیز ’اوانا‘ کی جانب سے منعقد تقریب میں ایوارڈ دیے گئے۔ یہ اعزازات صحافت کے اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایس پی اے کے پروفیشنل امتیاز اور جدید میڈیا کوریج کا اعتراف ہیں۔

ایس پی اے کے فوٹوگرافر فیصل الشیبانی کی ’طائف کے گلاب، کھلے ہوئے پھولوں کی مہک‘ کے عنوان سے سٹوری نے تصویری رپورٹ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیش حاصل کی۔

فوٹوگرافر محمد الشریف نے ’بہترین تصویر‘ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ تصویر تبوک ریجن کے ریتلے علاقے ’الاردم ‘ کے درمیان لی گئی جس میں خطے کے آسمان پر کہکشاں کے دلکش منظر کو اجاگر کیا گیا تھا۔
