Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے شام اور عراق کے لیے امریکی ایلچی کی ملاقات

خطے کی سکیورٹی اور قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو نیویارک میں شام اور عراق کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال، کشیدگی پر قابو پانے، خطے کی سکیورٹی اور قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے سیشن کے موقع پر پاکستان سمیت دوسرے ممالک کے ہم منصبوں سے بھی بات چیت کی۔
سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والے کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان خلیج تعاون کونسل اور سوئٹزرلینڈ کے وزارتی اجلاس میں بھی شریک ہوئے جبکہ انہوں نے خلیج تعاون اور فرانس کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ان اجلاسوں میں خطے کی صورت حال، اس کی سلامتی اور استحکام سے جڑے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

 

 

 

شیئر: