Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کو دی جانیوالی 5 بینک خدمات پر ویلیوایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا

ریاض.... سعودی بینکوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بینک کی طرف سے صارفین کو پیش کی جانے والی 5 خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا۔ بینکوں نے اپنے صارفین کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے واضح کردیا ہے کہ یکم جنوری 2018 ءسے نیا اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا۔ اس کے علاوہ سالانہ اضافی اے ٹی ایم کارڈ ، کارڈ گم ہونے کی صورت میں متبادل کارڈ جاری کروانے ، ٹیلیفون کے ذریعے چیک جاری کروانے اور بعض دکانوں پر اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادارے میں آپریشنل مینجر حمود الحربی نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹ میں تجارت کرنے والے غیر ملکی ادارے خواہ وہ آن لائن ہوں یا ان کی برانچیں کام کررہی ہوں ان دکانوں سے خریداری پر اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کرنے پر 5 فیس ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادارے میں رجسٹریشن کیلئے تجارتی اداروں کے پاس 20 دن باقی رہ گئے ہیں۔ وہ تمام ادارے جن کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ ہے انہیں چاہیئے کہ جرمانوں سے بچنے کیلئے مقررہ مدت کے اندر خود کو رجسٹرڈ کروالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرون مملکت درآمد کی جانے والی اشیاء مملکت پہنچتے ہی ان پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کردیا جائیگا۔ ویلیو ایڈڈٹیکس نظام لاگو کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

شیئر: