Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاک مارکیٹ میں 3ہفتوں کی مسلسل مندی کے بعد تیزی

سارے اشاریے مثبت ، سرمایہ کاروں کو 23ارب ریال کا فائدہ ، دارالارکان کو     فوقیت
     
غیاث الدین۔ جدہ
امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی ڈاﺅ جونز جمعرات 30نومبر کو 24ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔ سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 3ہفتوں کی مسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ تداول آل شیئر انڈیکس125.76 پوائنٹس کے فروغ کے بعد 7003.97پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشاریئے مثبت زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 1.83فیصد کا اضافہ سودوں اور حجم میں بالترتیب 15فیصد اور 29فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ کاروباری مالیت 31فیصد فروغ کے بعد 17ارب ریال تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے 178کمپنیوں کے حصص کاروبار میں سب سے زیادہ فوقیت دارالارکا ن کو ملی جس کی قیمت 15.11فیصد کے گرانقدر اضافے کے ساتھ 9.52ریال پر پہنچ گئی۔ منافع کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر مکہ تعمیراتی کمپنی رہی جس کی قیمت 12.81 فیصد فروغ کے بعد 80.52ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نقصان کے لحاظ سے سعودی برطانوی بینک ٹاپ پر رہا جس کی قیمت 3.29فیصد کمی کے بعد 26.78ریال پر بند ہوئی۔ فتحی گروپ کی قیمت 3.26فیصد انحطاط کے بعد 12.18ریال تک گر گئی۔

شیئر: