Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: مرتد کی سزا ختم نہیں کی گئی، بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، عہدیدار

ریاض.... سعودی عرب نے مرتد کی سزا ختم نہیں کی۔ اس حوالے سے جو کچھ بھی کہا جارہا وہ بے بنیاد ہے۔ مملکت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سعودی نیوز ایجنسی واس کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ بعض لوگ لاعلمی میں یا جان بوجھ کر یہ بات پھیلا رہے ہیں کہ سعودی عرب نے مرتد کی سزا ختم کردی ہے۔ حکومت واضح کرنا چاہتی ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں جن کی کوئی اساس نہیں۔ سعودی عرب کے بنیادی نظام اور اس ملک کی تاسیس سے لے کر آج تک جن قوانین کا نافذ کیا جارہا ہے اور جو اس ملک کی بنیاد ہیں ان میں مرتد کی سزا واضح ہے۔ سعودی عرب کے قانون نافد کرنے والے ادارے مملکت کے حوالے سے بے بنیاد باتوں کی ترویج و اشاعت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں۔ یہ بے بنیاد افواہیں اس ملک کے دستور کے خلاف ہیں۔ اعلیٰ عہدیدار نے زور دے کر واضح کیا کہ سعودی عرب میں مرتد کا مسئلہ واضح ہے اور اس کی سزا بھی موجود ہے۔ یہ معاملہ ناقابل بحث ہے۔

شیئر: