Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ: پہاڑی چوٹیوں کے دلفریب نظارے جنہیں دیکھنے سیاح کھینچے چلے آتے ہیں

گہری دھند میں لپٹی یہ چوٹیاں سکون کے احساس میں اضافے کا باعث ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی الباحہ ریجن کی پہاڑی چوٹیاں ان دنوں قدرتی حسن و دلفریب نظاورں سے وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔
نچلے بادلوں اور گہری دھند میں لپٹی یہ چوٹیاں سکون کے احساس میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے’ نے الباحہ شہر اور اس کے مضافات میں واقع دیہات اور مختلف علاقوں کے حسین مناظر کی خوبصورتی کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھانے کا اہتمام کیا ہے جنہیں دیکھ کر علاقے کی خوبصورتی کا احساس دوبالا ہو جاتا ہے۔
 ان تصاویر میں ’السراۃ ‘پہاڑی سلسلے کی خوبصورتی نمایاں ہے جن میں وادیوں کی گھومتی ہوئی پہاڑی سڑکیں بادلوں میں لپٹی ہوئی سورج کی کرنوں کو گلے لگا رہی ہیں۔
موسم اور پرلطف نظارے ماحولیات سیاحت کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کےلیے مختلف علاقوں سے سیاح یہاں کھینچے چلے آتے ہیں۔
واضح رہے الباحہ کا علاقہ کا علاقہ سطح سمندر سے 2 ہزار میٹر بلندی پر واقع ہے جو ماحولیاتی اور موسمی اعتبار سے فطری ماحول اور خوبصورت سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔

 

شیئر: