اسلام آباد... ن لیگ نے ناراض رہنماوں کو منانے کا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ناراض رہنماوں کو منانے اور پارٹی میں واپس لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے بعد مریم نواز نے غوث علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دی اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ غوث علی شاہ نے ساتھیوں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ۔ ذرائع مسلم لیگ ن نے سندھ کی دیگر اہم شخصیات سے بھی رابطے کئے ہیں۔ دورہ سندھ کے دوران نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیک کے اجلاس میں ناراض اور سابق رہنماوں کی پارٹی میں واپسی کے لئے کارکنوں سے رائے بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔