Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:سرکاری اسکولوں میں بایو میٹرک اٹینڈنس کا آغاز

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعلیمی نظام کو بہتربنانے کیلئےیوپی کے سرکاری اسکولوں میں بائیومیٹرک اٹینڈینس کی شروعات ہوگئی ہے۔ اساتذہ، استانیاں اورطلبہ بھی اسی مشین سے حاضری دیں گے۔ بی ایس اے نے اس کی شروعات ضلع  پرتاپ گڑھ کے ماندھاتہ بلاک کے مڈل اسکول کٹرہ گلاب سنگھ سے کی۔ بایو میٹرک سسٹم کا آغاز کرتے ہوئے  بی این سنگھ نے کہا کہ بایومیٹرک اٹینڈینس سے ٹیچرمقررہ وقت پر اسکول میںحاضر ہوں گےساتھ ہی طلباء کو بھی مستقل طور سے اسکول میں حاضر ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عموماً اساتذہ تو وقت پر اسکول میں پہنچ جاتے ہیں لیکن طلباء وقت سے نہیں آپاتے۔ اس سسٹم کے نافذ ہوتے ہی طلباء اسکول وقت پر پہنچنے کی کوشش کرینگے۔ 

شیئر: