Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ہمیشہ فٹ ، اسمارٹ اور چاک و چوبند نظر آنا چاہتی ہیں ؟

کیا آپ ہمیشہ فٹ ، اسمارٹ اور چاک و چوبند نظر آنا چاہتی ہیں ؟ تو پھر آپ اسمارٹنس کے راز جان لیں۔ سپ سے پہلا اور اہم راز تو یہ ہے کہ بے تاب ہو کر نہ کھائیں بلکہ ہاتھ روک کر کھائیں۔جب پیٹ کچھ حد تک بھرا ہوا محسوس ہو تو کھانے کی مقدار کم کردیں اور آہستہ آہستہ کھائیں ۔زیادہ کھانے کی عادت ختم ہوگی تو وزن خود ہی کنٹرول ہونے لگے گا ۔ 
دوسرا اہم راز یہ ہے کہ بے وقت بھوک پر قابو پائیں ۔ عمر کے مطابق وزن اور غذائیت کے درست توازن کے حصول کے لیے بے وقت بھوک اور کھانے کی خواہش پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ 
مزید پڑھیں:کہیں آپ وٹامنز کی کمی کا شکار تو نہیں؟
تیسرا راز یہ ہے کہ فارغ اوقات میں دلچسپ مشاغل اپنانے کی کوشش کریں ۔ اداسی کا شکار ہو کر خوراک میں پناہ ڈھونڈنے کی عادت ترک کر دیں ۔ ایسے مشاغل اپنائیں جو آپ کو ہر دم فعال رکھنے میں مدد گار ثابت ہوں۔ 
اور چوتھا اور نہایت اہم راز یہ ہے کہ سستی اور کاہلی چھوڑ دیں ، تیزی سے کام کریں ، واک کریں اور اپنی فعالیت بڑھانے کی کوشش کریں ۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 10ہزار قدم اٹھانے والی خواتین کا وزن خود بخود کم ہو جاتا ہے اور صحت بھی اچھی رہتی ہے ۔ 10 ہزار قدم گننا ممکن نہیں لیکن اپنے چلنے پھرنے کی عادت جاننے کے لیے آپ پیڈو میٹر کا استعمال کر سکتی ہیں ۔
 

شیئر: