سعودی نائب وزیرخارجہ کی یورپی سفیروں کو بریفنگ، خطے کی صورتحال پر موقف سے آگاہ کیا
جمعرات 12 مارچ 2026 22:48
اجلاس میں یورپی سفیروں نے ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں یورپی ملکوں کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یورپی سفیروں کو حالیہ واقعات اور صورتحال کے حوالے سے مملکت کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔
مملکت میں تعینات یورپی سفیروں نے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور کئی عرب اور اسلامی ملکوں اپنے ممالک کی جانب سے ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔

علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، سعودی سرزمین کے تحفظ اور تمام صریح حملوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے اپنے شہریوں کو نکالنے اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے میں مملکت کی طرف سے مدد کی بھی تعریف کی۔
اس موقع ہر وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے خارجہ ڈاکٹر سعود الساطی اور وزارت میں ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی ممالک ڈیپارٹمنٹ عبدالرحمن الاحمد بھی موجود تھے۔
