Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاؤں کی حفاظت کیسے کریں؟

خواتین چہرے کی جلد کی حفاظت کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں لیکن پاؤں کو اکثر نظر کر دیتی ہیں حالانکہ پاؤں سارے جسم کا بوجھ اٹھاتے ہیں اور دن بھر کی تھکن برداشت کرتے ہیں لہذا انکی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی چہرے اور ہاتھوں کی۔ ہفتے میں ایک بار پروفیشنل ریفلیکسولوجی مساج لیں ،یہ مساج ذہنی اور جسمانی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 
اگر آپ کے پاس اس مساج کے لیے وقت نہیں تو آپ گھر پر ہی اپنے پیروں کا خیال رکھ سکتی ہیں ۔ایک ٹب میں نیم گرم پانی لے کر اس میں باڈی واش کے چند قطرے شامل کرلیں اور پھر ماربل کے چند چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اس پانی میں ڈال دیں۔اب پیروں کو پانی میں ڈال کر ماربل پر نرمی سے رگڑیں۔ رگڑ کے نتیجے میں پاؤں کی نروز متحرک ہو کر تھکن کے احساس کو کم کردیں گی ۔ 
اسی طرح سردیوں میں کھردری اور پھٹی ایڑیوں کی شکایت عام ہو جاتی ہے۔ ایڑیوں کو پھٹنے سے محفوظ رکھنے کے لیے روزانہ سونے سے پہلے پیروں پر  لوشن یا پیٹرولیم جیلی کا استعمال کریں ۔ یہ ایڑیوں کا کھردرا پن دور کر کے انہیں نرم اور صاف کر دے گا۔
 

شیئر: