Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کو اسموگ کا مسئلہ نہیں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں

  دہلی: ہند سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں اسموگ کے مسئلے پر کسی نے سوچا ہو گا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی یونیفارم میںماسک بھی شامل ہو جائے گا۔ یہ کرکٹ کی تاریخ کاپہلا ٹیسٹ ہے جس کے دوران کھلاڑی ماسک پہن کر میدان میں ہیں اور اسموگ کی وجہ سے کئی مرتبہ میچ روکنا پڑا۔ سری لنکا کے کوچ نے کہا ’کھلاڑی پویلین میں آ کر الٹیاں کر رہے تھے اور ڈریسنگ روم میں آکسیجن سلنڈر رکھے تھے لیکن ہند کے بولنگ کوچ بھرت ارون نے کہا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کی پریشانی پر انھیں حیرت ہو رہی ہے کیونکہ ویرات کوہلی نے دو دن بیٹنگ کی اور انھیں کوئی دقت پیش نہیں آئی ۔ سری لنکا کے کھلاڑی صرف وقت برباد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اس پر تبصرہ نگار کا کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی کو آلودہ ہوا میں سانس لینے سے کوئی دقت نہیں ہوتی تویہ بہت خوشی کی بات ہے لیکن جن لوگوں کو دقت ہوتی ہے، یہ ان کی کمزوری کی نشانی نہیںبلکہ شاید انھیں زہریلی ہوا میں سانس لینے کی عادت نہیں ۔ہندوستانی ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی کلدیپ یادو اور روہت شرما نے بھی ماسک پہنا ۔دہلی میں گزشتہ برس بھی رانجی ٹرافی کے دو میچ شہر کی زہریلی اسموگ کی وجہ سے منسوخ کئے گئے تھے اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے مطابق شہرگیس چیمبر میں تبدیل ہو گیا تھا۔ماہرین بار بار کہہ رہے ہیں کہ اس ہوا میں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے سانس پھولے۔

شیئر: