Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھریسامے کو قتل کرنیکا منصوبہ ناکام

لندن۔۔۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔گزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈزپولیس اورایم آئی فائیونے ناکام بنایا تھا۔ منصوبہ بنانے پر2حملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔حملہ آورتھریسامے کی سرکاری رہائش ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔
 

شیئر: