Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پراُمید ہوں، اظہر علی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر اظہرعلی نے کہا ہے کہ و ہ انجری سے نجات پا چکے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں ۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شریک اظہر علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی انجری کے حوالے سے ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے مشورے کے مطابق فیصلہ کریں گے۔اظہرعلی جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ کے دوران ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جہاں پاکستان کو 92 رنز سے شکست ہوئی تھی اور اظہرعلی بھی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔بعد ازاں وہ گھٹنے کی تکلیف سے بھی دوچار رہے اور علاج کیلئے انگلینڈ بھی گئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد واپسی آسان نہیں ہوتی اور اکثر مایوسی طاری رہتی ہے۔ پاکستانی ٹیم اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی تاہم اظہرعلی سیریز کے آغاز تک کے دورانیے کو فٹنس کے حصول کے لئے کافی قرار دے رہے ہیں۔وطن واپسی پر وہ قائد اعظم ٹرافی کے میچوں میں شریک ہیں اور سنچری بھی بنا چکے ہیں۔

شیئر: