Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ء کے آخر تک مملکت کی آبادی کتنی؟

ریاض۔۔۔۔محکمہ شماریات نے عندیہ دیا ہے کہ 2017ء کے اختتام تک سعودی عرب کی آبادی 8لاکھ 10ہزار کے اضافے سے 32.6ملین تک پہنچ جائیگی۔ سعودی شہریوں کی مجموعی تعداد 20.4ملین یعنی کل آبادی کا 63فیصد ہیں۔ ان میں 50.94فیصد مرد اور 94.06فیصد خواتین ہیں۔ غیر ملکیوں کی مجموعی آبادی12.5ملین ہے یہ کل آبادی کا 37فیصد ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی مکہ مکرمہ ریجن کی ہے ۔ کل آبادی کا26.29فیصد ہے ۔ ریاض کا نمبر دوسرا ہے جہاں 25.24فیصد لوگ آبا د ہیں۔ اس کے بعد ترتیب وار مشرقی ریجن ، عسیر ، مدینہ منورہ، جازان ، قصیم ، تبوک ، حائل اور نجران آتے ہیں۔ سب سے کم آبادی حدود شمالی ریجن کی ہے۔15برس سے کم عمر باشندوں کا تناسب 24.7فیصد ۔ 15سے 46برس کی عمر کے باشندوں کی شرح 72.1فیصد اور 65برس اور اس سے زیادہ عمر کے باشندوں کی شرح 3.2فیصد ہے۔

شیئر: