لندن ۔۔۔طوفان کیرولائن کے باعث شمالی آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں سمندر میں لہریں بپھری ہوئی ہیں جبکہ تیز ہوائوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے ۔ اسکاٹ لینڈ میں ٹرین اور فری سروس متاثر جبکہ درجنوں اسکول بند کر دیئے گئے ۔ طوفان کے باعث چلنے والی ہوائوں کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ ہے ۔ واضح رہے کہ طوفان سے برطانیہ میں شدید بارشوں اور برف باری کا امکا ن ہے ۔














