Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں سے ناانصافی پر مشہور امریکی ماڈل بیلا حدید رو پڑی

 لاس اینجلس۔۔۔معروف امریکی ماڈل بیلا حدید صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد فلسطینیوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافی پر روپڑیں۔ بیلا حدید نے بھی صدر ٹرمپ کے اس بیان پرانسٹاگرام پر سخت غصے کااظہار کیا ۔انہوں نے لکھا: میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبر دیکھی جس کے بعد فلسطینیوں کے درد اور غم کا سوچ کر میں روپڑی۔ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد اپنے والد، کزنز اور فلسطینی خاندانوں کا درد دیکھنے کے بعد میرے لیے لکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ میں اس ناانصافی کے بارے میں لکھنے کے لیے موزوں طریقے کے انتظار میں تھی لیکن اسے بیان کرنے کے لیے مجھے کوئی صحیح طریقہ سمجھ میں نہیں آیا۔یروشلم تمام مذاہب کا گھر ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم امن سے 5 قدم پیچھے چلے گئے ہیں۔ فلسطینیوں کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ یہ یک طرفہ فیصلہ ہے۔ میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔
 

شیئر: