Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلیبیوں کا حلوہ بنانے کی ترکیب

 
اجزاء :
جلیبیاں ایک کلو 
دودھ ایک کلو 
چینی 375 گرام 
گری بادام 60 گرام 
سبز الائچی 10 عدد
کیوڑہ چند قطرے 
کھوپرا آدھا کلو 
بالائی 250 گرام 
گھی 375 گرام
پستہ دس عدد
چھوہارے دو عدد
پانی آدھا کلو
ترکیب:
خشک ناریل کھرچ کر گرائنڈ کر لیں یا بازار سے پسا ہوا ناریل خشک حالت میں لے آئیں . دودھ کو ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں . پھر اس میں جلیبیاں ڈال دیں . جب دودھ میں جلیبیاں خوب رچ جائیں تو چمچ سے مکس کر لیں اور ایک گاڑھے محلول کی شکل میں بنا لیں . ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی گرم کریں . سبز  الائچیاں بھون لیں پھر پسا ہوا ناریل ڈال دیں اور بھون لیں جب بادامی رنگ ہو جائے تو دودھ ، جلیبیاں اور بالائی پھینٹ کر ڈال دیں . ہلکی آنچ پر پکنے دیں . چمچ چلاتے رہیں . چینی میں آدھا کلو پانی ڈال کر شیرہ تیار کر لیں . اسے پکتی ہوئی  جلیبیوں میں ڈال دیں . کترے ہوئے پستہ اور بادام شامل کرٰیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں . جب دودھ خشک ہو جائے ، چاشنی جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے  تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں . حلوہ تیار ہے . 
 

شیئر: