Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

نئی دہلی..... راجستھان میں ایک مسلم مزدور کو لوہے کی سلاخ اور کھیتی کے کام میں آنے والے اوزاروں سے پیٹ پیٹ کر لہولہان کرنے کے بعد زندہ جلادینے کی وحشیانہ کارروائی کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے والے سفاک ملزم کو مقتول کے لواحقین نے سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاہے۔وڈیو میں اس شخص کو اپنی اس انسانیت سوز واردات کا سبب لو جہادبتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں یہی شخص یہ کہتا ہوا بھی سنا گیا کہ کہ ”جہادیوں ہمارا ملک چھوڑ دو“ ورنہ تمہارا بھی ایسا ہی حشر ہوگا۔ جس مسلم شخص کو ہلاک کیاگیا ہے اس کا نام محمد افروزالحسن ہے گزشتہ 12سال سے ٹھیکے پر مزدوری کرکے مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیا چک میں سیدا پور میں مقیم اپنی ماں اور بیوی بچوں کو گزر اوقات کیلئے پیسے بھیجتا تھا۔اس کی عمر48سال بتائی جاتی ہے ۔ حملہ آور تقریباً35سال کا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوراپنے اس وحشیانہ فعل کی پوری وڈیوبنانے کیلئے اپنے بھتیجے کو لے کر گیا تھا اور اسی نے یہ وڈیو بنائی۔

شیئر: