Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند، سری لنکا ڈے/ نائٹ میچ کل ہوگا

 
نئی دہلی : ہند اور سری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو دھرم شالا میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1سے شکست دی تھی۔ ہندنے آئی لینڈرز کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 239 کی عبرتناک شکست دی جبکہ پہلا اور آخری میچ ڈرا ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو چندی گڑھ میں ہوگا، تیسرا اور آخری ون ڈے 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئننی 20 دسمبر کو کٹک میں ،دوسرا ٹی ٹوئنٹی 22 دسمبر کو اندور میں کھیلا جائیگا، تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: