Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں کے حُسن کا خیال

 خیال رکھیں تو ناخن ہاتھ کی خوبصورتی کا سبب بنتے ہیں
ثناءخالد
اگر ناخنوں کی تراش خراش کا مناسب خیال رکھا جائے تو یہ ہاتھ کی خوبصورتی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ناخنوں کو خوبصورت بنانے اور ان کی چمک برقرار رکھنے کے لئے سب سے پہلے نیل پالش ریموور اور روئی کی مدد سے ناخن پر لگی پالش کو صاف کر لیں۔ ایک پیالے میں گرم پانی ، لیموں اور شیمپو کے چند قطرے ڈال کر ہاتھ اس میں بھگو دیں۔ کچھ دیر کے بعد ہاتھ خشک کر کے ناخنوں کو گول یا چوکور اپنی پسند کی شکل میں فائل کر لیں۔ اضافی ناخن تراش دیں۔ ناخن کی لمبائی جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی انکی حفاظت کرنا مشکل ہو گا۔ 
اب ایک پیالے میں تین چمچ لوشن اور ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر ہاتھوں اور ناخنوں پر مساج کریں اور پھر اپنی من پسند نیل پالش لگا کر نا خنوں کی قدرتی چمک اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔
 

شیئر: