Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی اجلاس،سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ

 جدہ ..او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوا ۔جس میں حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کی طرف بیلسٹک میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حوثی باغیوں، اس کی حمایت کرنے اورمکہ مکرمہ کوہدف بنانے کے لئے،اسلحہ، راکٹ و میزائل فراہم کرنے والوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مقدس مقامات پر جارحیت سے پو ری دنیا کے مسلمانوںکے جذبات مشتعل ہوئے ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اوران سب کے خلاف جو مملکت کو نقصان پہنچانے یا مقدس مقامات کو ہدف بنانے کا سبب بن رہے ہیں،او آئی سی رکن ملکوں کی طرف سعودی عرب کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ جو حوثی باغیوں کی حمایت کررہے ہیں، انہیں اسلحہ اور بیلسٹک میزائل فراہم کررہے ہیں عالم اسلام کے مقدس مقامات پر جارحیت میں برابر کے شریک ہیں۔

شیئر: