Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگو میں ’اقوام متحدہ امن مشن پرحملہ، 20 فوجی ہلاک

  کانگو۔۔۔ افریقی ملک کانگو میں یوگنڈا کی سرحد سے متصل کانگو کے علاقے شمالی کیوو میں مسلح جھتے نے اقوام متحدہ کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی ہلاک جبکہ 50  سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 5 مقامی جبکہ 15 کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک ہلاک اور زخمی فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اِسے اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا ۔ انہوں نے حملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔واضح رہے کہ 1993 ء میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ ہوا تھا جس میں 24 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے اندوہناک واقعہ سمجھا جاتا ہے۔

 

شیئر: