عسیر ریجن اپنی معاشی پوزیشن کو کیسے مستحکم بنا رہا ہے؟
جمعرات 8 جنوری 2026 18:47
سیاحت اور توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میں بہتری آئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ تجارت کی طرف سے گزشتہ سال کے چوتھے کوارٹر کے اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے عسیر کے علاقے نے مملکت کے معاشی منظر نامے میں پھر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔
’بزنس سیکٹر بلیٹن‘ کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت میں موجودہ کمرشل رجٹسریشن کی تعداد بڑھ کر اٹھارہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے جس میں سے عسیر ریجن کے حصے میں 94000 رجسٹر آئے ہیں۔
ان اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے موجودہ نظم و ضبط کے استحکام کی وجہ سے اور اس سے حاصل ہونے والے تعاون کے سبب، عسیر نے اپنی معاشی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اشاریے بتاتے ہیں کہ عسیر میں نئے پروجیکیٹس میں نشوونما اور سیاحت کے شعبے اور توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گزشتہ سال کے چوتھے کوارٹر میں بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی قیادت عسیر ریجن میں سالانہ ایک کروڑ سیاحوں کو راغب کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ مختلف منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں۔
عسیر کے پہاڑوں کی چوٹیوں کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کیے جانے سے یہ علاقہ بین الاقوامی سیاحوں کا مرکز بن جائے گا جس سے مقامی معیشت مزید مضبدوط ہوگی۔
