Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن میں ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جعمرات کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینٹر جم رش سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی وائس چیئرمین جین شاہین سے بھی ملاقات کی۔
 سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ  مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
یاد رہے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکہ کے سرکاری دورے پر بدھ کو واشنگٹن پہنچے تھے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی اور سٹریٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 

شیئر: