Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں

اگر زردہ بنانے کے لیے  چاشنیی تیار کرنی ہے اور چینی ناقص یا ہلکے بھورے رنگ کی ہے تو چاشنی پر میل آجاتا ہے . اس میل کر دور کرنے اور چاشنی کو صاف کرنے کے لیے دودھ کا چھینٹا دیں اور میل اتار لیں . چاشنی صاف ہو جائے گی .
اگر سبز مرچیں ، سبز دھنیا اور پودینے وغیرہ پر لیموں کا پانی چھڑک کر موٹے لفافے میں اچھی طرح بند کر کے رکھ دیں تو کئی دن تک ان کی تازگی برقرار رہتی ہے .
انڈوں کو اگر پسے ہوئے نمک میں رکھ دیں تو وہ دیر تک محفوظ رہتے ہیں .
برتن یا  خاص طور پر شیشے کے گلاس  ایک دوسرے میں ڈالنے پر پھنس جاتے ہیں اور الگ کرتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں . انہیں الگ کرنے کے لیے نیچے والے گلاس کو گرم پانی میں رکھیں . تھوڑی دیر بعد یہ برتن ٹوٹے یا  چٹخے بغیر صحیح سالم باہر آجائیں گے .

 

شیئر: