Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ: پاکستان میں پیر 26 جنوری کو قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 10 ہزار 900  روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 345 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 159 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 627 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 11 ہزار 428 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 9 ہزار 797 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 109 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 97  ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 109.53 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: