Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ’’دنگل ‘‘کی اداکارہ سے فلائٹ میں چھیڑخوانی

نئی دہلی۔ ۔۔۔عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘کی اداکارہ زائرہ وسیم نے دہلی سے ممبئی کی پرواز کے دوران ایک ادھیڑ عمر کے مسافر پر چھیڑخوانی کا الزام لگایا ہے۔ قومی ایوارڈ یافتہ زائرہ نے انسٹا گرام کے ذریعے بتایا کہ دہلی سے ممبئی پرواز کے دوران پیچھے بیٹھے شخص نے اپنا پاؤں میری سیٹ پر ہاتھ رکھنے کی جگہ پر رکھے ہوئے تھااورپیرسے میرے کندھے اور گردن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا رہا۔ جب میں نے اعتراض کیا توایئرٹربیولنس کا بہانا بنایالیکن کچھ دیر بعد جب دوبارہ وہی حرکت شروع کی تو مجھے یقین ہوگیا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔میں اس واقعہ کی وڈیو بنانا چاہتی تھی مگر روشنی کم ہونے کے باعث ایسا نہ کرسکی۔تاہم ایک تصویر کھینچ لی جس میں اس شخص کا پاؤں نظر آرہا ہے۔ زائرہ نے کہا کہ فلائٹ میزبان سے اس کی شکایت کرنے کے باوجود بھی کروممبر نے توجہ نہیں دی اورمذکورہ شخص نے میری 2گھنٹے کی پرواز کو تکلیف دہ بنا دیا۔زائرہ نے کہا کہ میں اس حرکت پر وستار ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے مہاراشٹر کے ڈی سی پی کو درخواست بھیج رہی ہوں۔مرکزی  وزیر ہوابازی جینت سنہا نے کہا کہ اگر مسافر پرچھیڑ خوانی کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو اسکا نام نوفلائنگ لسٹ میں شامل کرلیا جائیگا۔وستار ایئرلائنز نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرہ کی ہرممکن مدد کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے زائرہ وسیم کے ساتھ ہونیوالی چھیڑخوانی کی واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاملے میں جلد کارروائی کی جائیگی۔خواتین کی قومی کمیٹی کی سربراہ ریکھا شرما نے بتایا کہ وہ وستار ایئر لائنز کو خط تحریر کرکے مہاراشٹر کے ڈی جی پی سے کارروائی کرنے کیلئے اپیل کرینگی۔

شیئر: