بدھ 11 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 66 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز اس کی قیمت 279 روپے 67 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 56 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 13 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 76 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 44 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 77 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 51 پیسے رہی۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 18 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 71 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 81 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 37 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 58 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 29 پیسے رہی۔