Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 28 ممالک میں ایمازون ایکو کی سروس شروع

ایمازون ایکو نے دنیا بھر کے 28 مزید ممالک میں اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ایمازون اس میوزک ان لمیٹڈ سروس کے ذریعے 40 ملین سے زائد گانے اور ہزاروں پلے لسٹ اور اسٹیشنز فراہم کرے گا۔ سروس کو جن ممالک میں شروع کیا گیا ہے ان میں بیلجیم، بلغاریا ، کولمبیا، یونان ،نیدرلینڈ،آئس لینڈ ،پیرو ،پولینڈ اور پرتگال بھی شامل ہیں۔ اگلے مرحلے میں سروس کو انڈیا اور کینیڈا میں شروع کیا جائے گا۔ ایمازون ایکو سروس سے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس، ڈیسک ٹاپ اور فائر ٹی وی رکھنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
 

شیئر: