Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم جونگ ان نے پہاڑ کی برف سے ڈھکی چوٹی سر کر لی

پیانگ یانگ۔۔۔  شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے پہاڑ کی برف سے ڈھکی چوٹی سر کر لی ہے۔حکمران کورین ورکرز پارٹی کے اخبار رودونگ سِن مُن نے یہ خبرکِم کی تصویرکے ساتھ شائع کی ہے جس میں وہ اس پہاڑ کی برف سے ڈھکی چوٹی پر واقع کالدیرا جھیل کے سامنے مسکرا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کِم ملک کے فوجی جوہری طاقت بننے کی تاریخی کامیابی پر طائرانہ نگاہ ڈال رہے تھے۔اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ حکام نے واسونگ 15تیار کرنے والے سائنسدانوں اور انجینیئروں کو پیانگ یانگ مدعو کیا اور دارالحکومت میں آمد پر بہت سے افراد نے ان کا استقبال کیا۔

 

شیئر: