Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزی خور خاتون نے 22سال بعد گوشت کھایا

گوشت کھانے کے بعد خاتون کا انداز ۔۔۔ بشکریہ ڈیلی میل
شکاگو  ......سبزی خور خاتون نے 22سال میں جب پہلی مرتبہ گوشت کھایا تو انہیں اتنا اچھا لگا کہ انکا کہناتھا کہ وہ اب زندگی بھر گوشت ہی کھائیں گی۔32سالہ اسٹیفن نے گوشت اس وقت سے نہیں کھایا تھا جب وہ چوتھی کلاس میں پڑھتی تھیں۔ انکا کہناتھا کہ ماحولیات کے تحفظ کی خاطر انہوں نے سبزی خور بننا پسند کیا تھا لیکن حال ہی میں ایک میلے میں انہیں چانپ کا گوشت پیش کیاگیا۔ اسکی خوشبو انہیں اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے صرف چکھنے کیلئے گوشت کھایا لیکن اب وہ اس کی دیوانی ہوچکی ہیں۔ اس سارے واقعہ کی وڈیو گزشتہ روز یو ٹیوب پر ڈالدی گئی جس میں انکا کہناہے کہ وہ اب مرغی کا گوشت، پائے اور بیف خوب کھاتی ہیں۔ گوشت کی خوشبو انہیں مزید کھانے پر اکساتی ہے حالانکہ سبزیوں میں یہ بات نہیں۔ میں کوکنگ شو کی بیحد شوقین ہوں اور میں نے کئی مرتبہ پائے وہاں پکتے دیکھے ہیں۔ میں خود بھی چاہتی تھی کہ کسی وقت اسے کھاوں لیکن ہمت نہیں ہوتی تھی۔اب تومیں اپنی پوری زندگی پائے کھاونگی یہ تو میرے لئے پسندیدہ کھانا بن چکا ہے۔ جب میں نے اسے پہلی بار چکھا تو خوشی کی انتہا نہ رہی۔انہوں نے کہاکہ قسم قسم کے کھانوں کا مجھے علم تو تھا لیکن میں سبزی میں ہی خوش تھی اور وہی مجھے بھاتی تھی لیکن جب سے گوشت چکھا ہے مجھے کوئی اور کھانا اچھا نہیں لگتا۔

شیئر: