Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے استثنی کا معاہدہ

اعجاز خان نے بتا یا یہ معاہدہ سرکاری سفر کو آسان بنائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور انڈیا نے بیورکریٹک طریقہ کار کو کم کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر دو طرفہ ویزا استثنی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
جس میں دونوں ملکوں نے سرکاری سفر کو آسان بنانے اور دوطرفہ تبادلے کے فروغ کے لیے مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنی دینے پر اتفاق کیا ہے۔
مملکت میں انڈین سفیر اعجاز خان اور سعودی وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے پروکوٹول امورعبدالمجید السماری نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں دستخط  کیے۔
عرب نیوز کے مطابق عبدالمجید السماری نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے دستخط کیے۔
اعجاز خان نے عرب نیوز کو بتا یا ’یہ معاہدہ سرکاری سفر کو آسان بنائے گا،  سعودی عرب، انڈیا سٹریٹجیک پارٹنر شپ کونسل کے تحت دو طرفہ تبادلوں کو فروغ دے گا۔‘
یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے سفارتی، خصوصی اور سرکای پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے محتصر قیام  ویزے کی شرائط سے باہمی استثنی فراہم کرتا ہے۔
یہ دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے جو حکومتی، سفارتی اور خصوصی ایلچی کے لیے سرکاری سفر کو آسان بناتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
توقع ہے یہ معاہدہ مملکت اور انڈیا کے درمیان حکام کی آمد ورفت کو آسان بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم کردہ سٹرٹیجک شراکت داری کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرے گا۔

 

شیئر: